میاں چنوں: دیہاتیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 25 February,2023 11:23 pm

میاں چنوں: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ حماد پل کے قریب ڈاکوؤں اور دیہاتیوں میں مقابلہ ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک دیہاتی زخمی ہو گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر میاں چنوں کے مطابق 5 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ دیہاتی آلوؤں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی پر قریب سے گزرے، نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: تیل چوری کرنے کی ایک بڑی واردات پکڑ لی گئی

فائر لگنے سے ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہو کر گر گیا، جس پر جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے، 3 فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے غلام سرور کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔