لیاقت پور: (دنیا نیوز ) تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود میں اوباش کی 11 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر لیاقت پور میں تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے موضع سانگلہ میں پیش آیا جہاں 11 سالہ بچے کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹا حسن گھر کےباہر کھیلنے گیا، ملزم نے بچے کو ورغلا کر گھر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
والدہ کے مطابق بچے کی تلاش پر ہمیں آتا دیکھ کر ملزم چھری سے حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق درخواست پر متاثرہ لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔