اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کے احکامات پر اب خود فیصلہ نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن صدارتی احکامات پر اپنا مؤقف سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے آئینی ماہرین کی تحریری رائے ملنے پر آج صدارتی حکم نامہ پر فیصلہ کرنا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس لے لیا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے از خود نوٹس کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔