صادق آباد میں ڈکیت گینگ کے دو افراد گرفتار

Published On 22 February,2023 09:45 am

صادق آباد : (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔

صادق آباد میں تھانہ صدر پولیس نے بڑی کارروائی میں لودھی گینگ اور ماچھی گینگ کے بدنام زمانہ دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے 7 موٹرسائیکل 2 رکشہ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 16 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا جو کہ اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔