لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے علی الصبح چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے عملے نے بے حسی کی انتہا کی ہوئی تھی، مریض بچوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ رکھا تھا، والدین اپنے مریض بچوں کو ہاتھوں کی مدد سے مصنوعی سانس دے رہے تھے، مریض بچوں کو مصنوعی سانس دینے کے لیے مشینیں نہیں لگائی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈرگ ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
محسن نقوی نے بالائی منزل کا دورہ کیا تو وہاں وینٹی لیٹر مشینیں خالی پڑی تھیں، انہوں نے مصنوعی سانس کے لیے مریض بچوں کو فوری طور پر وینٹی لیٹر پر شفٹ کرایا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاپرواہی پر چلڈرن ہسپتال کے عملے کی سرزنش کی، ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والےعملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ہیلتھ سسٹم میں بہتری لانے کیلئے کوششیں جاری رکھےگی :نگران وزیراعلیٰ پنجاب
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے معاملات کی بہتری کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا۔