منچن آباد : ( دنیا نیوز ) منچن آباد کے نواحی علاقے دیوان والا میں دو گروپوں کے درمیان خاندانی رنجش پر جھگڑے کے دوران خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
منچن آباد پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔