چنیوٹ میں دو افراد کو تیزدھار آلے سے قتل کردیاگیا

Published On 20 February,2023 11:06 am

چنیوٹ:( دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں دو افرادکو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ سٹی میں قتل کا واقعہ دربار مالن شاہ پر پیش آیا ،جہاں 36سالہ اقبال اور 7 سالہ اویس کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی  تفتیش جاری ہے ۔