بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے چک رام پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
بہاولنگر پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔