چشتیاں : موبائل شاپ پر ڈکیتی، ڈاکو تاجر سے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Published On 21 February,2023 01:38 am

چشتیاں : ( دنیا نیوز ) چشتیاں میں شوگر ملز روڈ پر موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 نقاب پوش ڈاکوؤں نے تاجر سے 3 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

چشتیاں پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود میں پیش آیا، ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون اور سکیورٹی گارڈ پر تشدد بھی کیا جبکہ ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔