سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے، ان کے بھائی آخری نوٹس کے بعد تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔
سیالکوٹ میں عمر ڈار اور عامر ڈار اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار بیرون ملک ہونے کے سبب پیش نہ ہوسکے، وکیل نے ان کیلئے 28 فروری کا وقت مانگ لیا، عثمان ڈار پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایم سی ایل، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں من پسند افراد کو ٹھیکے دلوانے کا الزام ہے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او جہانگیر بٹ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، ڈار برادران پر ٹرانسفر پوسٹنگ کی مد میں رشوت لینے کا بھی الزام ہے، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جہانگیر بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہے، اسی مقدمہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور انکے بھائیوں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔