سرگودھا:(دنیانیوز) تھانہ ساہی وال کی حدود محلہ حسین آباد میں تہرے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے ۔
سرگودھا کے نواحی علاقے ساہی وال میں معمولی رنجش پر فائرنگ سے وکیل کے بھائی اور والدہ سمیت تین افراد قتل کر دئیے گئے، مقتولین میں ظفر اقبال ایڈووکیٹ کا بھائی والدہ اور بہنوئی شامل ہیں ۔
واقعے کے بعد قاتل اندھا دھند فائرنگ سے خون کی ہولی کھیل کے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردیں ۔
سرگودھا ڈی پی او نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔