چشتیاں : ڈکیتی مزاحمت پر میاں بیوی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

Published On 23 February,2023 09:35 am

چشتیاں: (دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے شہر چشتیاں میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔

 چشتیاں کے چک  3گجیانی میں تین مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے ، جبکہ ڈاکو طلائی زیورات لوٹنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

زخمیوں کی شناخت نور بی بی ،احمد کے نام سے ہوئی ہے ، واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا۔

پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔