لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے جو بھی تاریخ آتی ہے ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں۔
لاہور میں کلمہ چوک انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کی تعریف کی، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال افضل نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔
پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پچھلے برس پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی اور لائٹس کی تنصیب پر 60 کروڑ روپے خرچ ہوئے، ہماری کابینہ اخراجات کی منظوری کے لیے تیار نہیں۔