عارف والا: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق عارف والا تھانہ صدر کے علاقے 349 ای بی میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلس کر اکرام نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان گھر میں سویا ہوا تھا کہ دو ملزمان نے تیزاب انڈیل دیا ، تیزاب سے نوجوان کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا ، پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔