گوجرانوالہ: ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقہ راہوالی کے قریب نجی مال کے شاپنگ سٹور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیلز مین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نجی مال کے شاپنگ سٹور میں نامعلوم ملزم اور سیلز مین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سٹور پر حملہ کیا ، ملزمان کی جانب سے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سٹور کا سیلز مین جس کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ جھگڑے کے دوران ملزمان نے مال کے شیشے بھی توڑے ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیق شروع کردی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔