گوجرانوالہ : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے ماں اور بیٹی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں ایک واردات کے دوران تین ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو رسیوں سے باندھا اور بعدازاں ماں اور بیٹی کو کھیتوں میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔