خیبرپختونخوا: بجلی لوڈشیڈنگ پر جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم

Published On 04 March,2023 10:37 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی تین تحصیلوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ پر 4 روز سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کی 3 تحصیلوں لنڈی کوتل، جمرود اور باڑہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف اہلیان علاقہ گزشتہ 4 روز سے سراپاء احتجاج تھے۔

مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹیسکو اور بجلی کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد پاک افغان شاہراہ بھی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی ہے۔

مظاہرین اور مذاکراتی ٹیم کے درمیان تینوں تحصیلوں میں 24 گھنٹوں میں 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔