بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

Published On 26 December,2022 02:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا ہے جس کے مطابق لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کمرشل اور گھریلو فیڈرز پر لاگو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 3 کیٹیگری کے فیڈرز پر روزانہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک ہوگا جب کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی کی طلب 2400 میگاواٹ ہے تاہم صنعتی یونٹس کو لوڈشیڈنگ سے اسثنیٰ ہوگا۔
 

Advertisement