گرمی کی شدت کیساتھ شارٹ فال میں کمی، لوڈشیڈنگ کا عذاب نہ ٹل سکا

Published On 22 July,2022 12:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت کیساتھ بجلی کے شارٹ فال میں بھی کمی آنے لگی ہے، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 112 میگا واٹ پر آگیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار 800 میگاواٹ پر آ گئی ہےجبکہ مجموعی پیداوار 22 ہزار 688 میگاواٹ ہے۔

پانی سے 6 ہزار 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 500 میگا واٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 700 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 150 ہے۔

توانائی ذرائع کے مطابق جوہری ایندھن 2 ہزار 458 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں ابھی بھی 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement