اسلام آباد : (دنیا نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار300 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 28 ہزارمیگاواٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 300 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگا واٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 988 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 111 میگا واٹ ہے۔
توانائی ذرائع کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 278 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔