گرمی کی شدت کیساتھ ہی شارٹ فال پھر بڑھنے لگا، 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

Published On 19 July,2022 10:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت کیساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال پھر بڑھنے لگا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا.

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگا واٹ تک پہنچ گیا جبکہ بجلی کی کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگا واٹ ہے، ہائیڈل سے 6 ہزار 600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 120میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں سے مجموعی پیداوار 11 ہزار میگا واٹ تک ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1100 میگا واٹ اور سولر پلانٹس 170 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے، بگاس سے بجلی کی پیداوار 160میگا واٹ ہے، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 285 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

توانائی ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
 

Advertisement