اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس ہفتہ کو لاہور میں طلب کرلیا، انہوں نے سردیوں میں شہریوں کو گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کا پلان مانگ لیا۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی اسٹریٹجی کا جائزہ لیا جائے گا، گیس قلت کیوجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے متعلقہ حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔