اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پاکستانی عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو قومی دن پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن بانیوں کے متحرک ویژن کی یاد دہانی کرتا ہے، بانیوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
People of Pakisan join me in greeting our brothers & sisters of UAE on their National Day today. The Day is a reminder of the dynamic vision of its founding fathers who laid the foundation of a great nation through unification. Congratulations to my brother HH @MohamedBinZayed
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 2, 2022