اسلام آباد : (دنیا نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، شاٹ فال کے باعث مختلف شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
بجلی کے شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 8 سے 12 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 997، طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق پانی سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 78 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 9 سو میگاواٹ ہے۔
توانائی ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 5 سو 40 اور سولر پلانٹس سے پیداوار 168 میگاواٹ ہے بگاس پلانٹس سے 42، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 567 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔