لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، پنجاب حکومت نے سیاسی سرگرمیوں اور ریلیوں پر صرف ایک روز کیلئے پابندی عائد کی ہے۔
There is NO Ban on political activities. All political parties are freely allowed to campaign. We have restricted Rallies and Political activities for today as we have PSL Cricket Match, team movements and Marathon in Lahore which were all planned and announced much in advance
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) March 12, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن سے متعلق پہلے ہی پلان اور اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کی ریلی کے اعلان کے بعد لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کی ہے۔