لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا دورہ، بچوں سے چلڈرن ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا دورہ کیا، بے سہارا بچوں کے لئے چلڈرن ہوم میں سہولتوں کا جائزہ لیا، بچوں کے کمروں میں گئے اور تعلیم و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بھی چلڈرن ہوم کا دورہ کیا، اس وقت صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوا، خوشی ہے کہ اب چلڈرن ہوم میں بچوں کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے، نبی پاکؐ نے بچوں سے محبت اور پیار کا درس دیا ہے، نبی پاکؐ کی سنت پر عمل کرنا ہم سب کیلئے باعث اعزاز ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز سے تمام بچوں کا طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔