لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اداروں سے مشاورت کے بعد سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی مزار اقبالؒ آمد، محسن نقوی نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا کی، محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناانصافی، جھوٹ، فریب، بہتان سے بچنے کیلئے روزہ ایک ڈھال ہے، محسن نقوی
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو فری آٹا مل رہا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان کے الزامات بارے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے، الزامات کی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے، ایک طرف پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور دوسری طرف انہی سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں۔