ن لیگ نے عمران خان کے بیانیے کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی

ن لیگ نے عمران خان کے بیانیے کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حقائق عوام کے سامنے منکشف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کیلئے استعمال کریں گی۔

اس ضمن میں مریم نواز پیر سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی، مریم نواز شریف پیر کو تنظیمی کنونشن کے سلسلے میں قصور جائیں گی جہاں وہ قوم کے سامنے اہم حقائق کا انکشاف کریں گی۔