ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

Published On 24 March,2023 07:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان کی پی ٹی آئی کی جرح کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

آرڈر کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2 اپریل کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا اور دو اپریل کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے 6 ہفتے کا وقت دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 اکتوبر کو کیا ہوگا جو اب نہیں، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، عمران خان

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ شوکاز نوٹس قانون کے مطابق جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض پر دونوں فریقین کے دلائل سنے گئے، الیکشن کمیشن نے ریکارڈ کی سکروٹنی کیلئے دونوں فریقین کو 8 دن کا وقت بھی دیا۔

پولیٹیکل پارٹیز کے رول 6 کے تحت ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کی کارروائی شروع کی گئی، الیکشن کمیشن نے اس کارروائی کے شروع پر باقاعدہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حسان خان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

آرڈر کے مطابق اس سٹیج پر گواہوں کی جرح کا موقع دینے سے پورا کیس دوبارہ سے کھل جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی گواہان کی جرح کا موقع دینے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Advertisement