پشاور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں مجرم سید ذیشان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے ملزم ذیشان کو 23 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی، ایف آئی اے کے مطابق مجرم سید ذیشان سکنہ بیرہ طورو مردان نے سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس پر توہین رسالت اور گستاخانہ مواد شیئر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہر ٹاؤن دھماکہ میں ملوث 3 مجرموں کو 9، 9 بار سزائے موت کا حکم
مجرم نے 29 اکتوبر 2021 کو توہین رسالت، توہین مذہب، توہین صحابہؓ و اہل بیتؓ اور توہین قرآن کی تھی، مجرم کے خلاف تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے شہری کی درخواست پر ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے کارروائی کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔
مجرم کے خلاف دفعہ 295 سی ، 295 اے ، 298 اے، 7 اے ٹی اے، پی ای سی اے 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کے خلاف 26 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، محفوظ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر تین پشاور نے آج سنایا۔