اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کروا دی گئی
PTI Petition by Mehar Mahmood Idrees on Scribd
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مشترکہ آئینی درخواست دائر کی۔
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف پٹیشن جمع کروا دی گئی
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 25, 2023
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کو خط میں تجویز دی ہے کہ وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکام کو ہدایت کریں، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مقررہ وقت پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں