لاہور: (دنیا نیوز) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان میں آج کا جلسہ حقیقی آزادی جلسہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج لاہور سے درخواست ہے ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں، آج کا جلسہ حقیقی آزادی جلسہ ہے۔
آج لاہور سے درخواست ہے ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں، آج کا جلسہ #حقییقی_آزادی_جلسہ ہے، یہ جدوجہد اپ کی آزدی اور اگلی نسل کے حقوق کیلئے ہے ۔۔ عشق سے اور جنون سے ملتی ہے آزادی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 25, 2023
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ جدوجہد آپ کی آزادی اور اگلی نسل کے حقوق کیلئے ہے، عشق اور جنون سے آزادی ملتی ہے۔