لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر لیا گیا ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے، آئی جی صاحب اگر سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
IG پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر کیا گیا ہے ،اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتایا جائے، IG صاحب اگر سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں https://t.co/5xGq9b9A5N
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 23, 2023
واضح رہے کہ اظہر مشوانی کو آج سہ پہر لاہور سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کا پتہ نہیں چل سکا، 18 مارچ کو سینیٹر شبلی فراز اور عمر سلطان کو آئی سی ٹی پولیس نے بری طرح زدوکوب کیا تھا۔