لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کئے گئے ہیں۔
چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کئے ہوئے ہیں۔ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا۔ لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 18, 2023
انہوں نے کہا کہ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے،پاکستان کے عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے عدالتیں خاموش نہ رہیں وکلاء اس ظلم کے مقابلے کیلئے نکلیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے، عدالتیں خاموش نہ رہیں، وکلاء اس ظلم کے مقابلے کے لیے نکلیں۔