لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان میں سیاسی بحران اتنا بڑھ جائے کہ سنبھالا نہ جا سکے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2023
انہوں نے صوبائی انتخابات میں تاخیر کو آئین سے ماورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت مقابلہ کرو۔