اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کو آج سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق وفاقی وزراء فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی بھی آج سماعت کی جائے گی۔
یاد رہے سابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز مختلف عدالتوں میں پیش ہوئے اور لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے 2 مقدمات اور نیب کیسز میں انکی حفاظتی ضمانت منظور کی جبکہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت سے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی ہے۔