اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ دو دنوں سے تحریک انصاف کے 500 سے زائد ارکان حراست میں لے لیے گئے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں، ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں، ہم نے کوئی مہم نہیں چلائی، فواد چودھری
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 21, 2023
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔