بہاولپور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بہاولپور میں ڈرنگ اسٹیڈیم اور عباسیہ ہائی اسکول میں قائم مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیاہے ، وزیراعظم نے شہریوں کو آٹا تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ۔
وزیراعظم نے شہریو ں کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں :آٹے کی مفت تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی : وزیراعظم
اس دوران وزیراعظم بزرگ شہری سے گلے بھی ملے اور خیریت دریافت کی جبکہ خواتین کے ساتھ آئے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے اور آٹے کے تھیلے ان کی سواری تک پہنچائے جائیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جو شہری ایک تھیلا آٹا لے چکے ان کو آئندہ 2تھیلے دیئے جائیں ، دوتھیلے آٹا فراہمی سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو بار بار نہیں آنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ آٹا فراہمی میں بدنظمی کی شکایات پر وزیر اعظم نے خود دوروں کا آغاز کیا ہے ، وزیراعظم نے اس سے قبل سرگودھا، لاہور اور قصور کے اچانک دورے کئے تھے ۔