عمران خان نے ساڑھے 8 سال خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ لوٹا: فیصل کریم کنڈی

Published On 26 March,2023 11:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دو وزرائے اعلیٰ عوام کے پیسے بنی گالا محل منتقل کرتے رہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی گملے میں اگائی ہوئی پارٹی ہے، 2014 کے دھرنے کے بعد اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے ان کی غیر معمولی فنڈنگ کی، 2013 میں عمران کو خیبرپختونخوا پر مسلط کر دیا گیا۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ 2013 کے بعد بنی گالا کے پہاڑ پر قائم سنسان مکان پر اسرار محل بن گیا، عمران نیازی ساڑھے 8 سال تک خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ لوٹتا رہا، وہ سیلاب متاثرین کے پیسے بھی ہضم کر چکے ہیں۔
 

Advertisement