وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے

Published On 26 March,2023 08:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بلاول ہاؤس کے سکیورٹی اہلکار بھی روانہ ہوئے ہیں۔
 

Advertisement