ملتان: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے الیکشن ملک میں اکٹھے ہونے چاہئیں، اگر ایک ساتھ الیکشن نہیں ہو گا تو وفاق کمزور ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس چلانے کا فیصلہ
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محترمہ کی شہادت کے بعد الیکشن کو آگے کیا گیا تھا، دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہو گا ہم الیکشن لڑیں گے، آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بہتر حکمت عملی بنائیں گے۔