لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا، لاہور کے بعد رمضان المبارک میں مزید جلسے کرنے کے شیڈول کی تیاریاں شروع کر دیں۔
رمضان المبارک کے دوران پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے پر پارٹی میں مشاورت کی گئی، پہلے مرحلے میں سنٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، لاہور کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے دوسرا جلسہ لودھراں میں ہونے کا امکان ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لودھراں جلسے سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب اور نارتھ پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، الیکشن کی تاریخ آئے نہ آئے رابطہ مہم کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا، تفصیلی مشاورت کے بعد جلسوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔