پاکستان سے جمہوريت، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر رابطے جاری رہيں گے: امریکا

Published On 31 March,2023 08:28 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان سے جمہوريت، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر رابطے جاری رہيں گے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان اور بھارت سے تعلقات اپنی اپنی جگہ پر قائم ہيں، پاکستان کے ساتھ سکيورٹی معاملات پربھی اہم شراکت داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جمہوريت، انسانی حقوق، مذہبی آزادی پر رابطے جاری رہيں گے، پاکستان اور امريکا شمار معاملات پر رابطہ کاری کرتے ہيں۔

نائب ترجمان نے جمہوريت سربراہی کانفرنس ميں پاکستان کی عدم شرکت کے سوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے اور اپنے فيصلے خود کرسکتا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا مذکورہ کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت کا فيصلہ امريکا کی تعلقات جاری رکھنے کی خواہشات متاثر نہيں کرے گا۔ 

Advertisement