لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست ضمانت صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے دائر کی گئی تھی۔
حسان نیازی اپنے وکیل رانا انتظار کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے حسان نیازی کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی جلاؤ گھیراؤ اور کارکنان کو اکسانے کے کیس میں حسان نیازی کی 8 اپریل تک ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔