لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرنے، کنٹینرزلگانے اور ریلی نکالنے پر پابندی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ تحریک انصاف نے قانون کی حکمرانی اور عام انتخابات نہ کروانے کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کی، 22فروری کو لاکھوں لوگ گرفتاریوں کے لیے گھروں سے نکلے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا اب درخواست کو مزید چلانے کا جواز باقی نہیں رہا، بعد ازاں عدالت نے حماد اظہر کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔