جانوروں کے طبی ماہرین پر مشتمل فور پاز انٹرنیشنل کی 6 رکنی ٹیم کا کراچی چڑیا گھرکا دورہ

Published On 04 April,2023 03:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جانوروں کے طبی ماہرین پر مشتمل فورپازانٹرنیشنل کی 6 رکنی ٹیم نے چڑیا گھر کا دورہ کیا ہے۔

ٹیم نے ہتھنی نورجہاں کے طبی معائنے کے بعد صحت کا معاملہ ففٹی، ففٹی قراردے دیا، طبی ماہرین کی ٹیم نے ہتھنیوں کے کیچ کو ناکافی قراردیا ہے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ بیمار ہتھنی کا علاج شروع کر دیا گیا ہے، فور پاز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہتھنی کو جلد سفاری پارک منتقل کر دیاجائے گا۔