سابق صدر آصف علی زرداری ایک ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

Published On 04 April,2023 10:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری ایک ماہ قیام کرنے کے بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ پہنچے۔

آصف علی زرداری آنکھ میں تکلیف کی وجہ سے چند دنوں سے دبئی میں مقیم تھے، دبئی کے ہسپتال میں سابق صدر کی سرجری کی گئی، اب طبیعت میں بہتری آنے کی وجہ سے وہ واپس پہنچے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے ہسپتال میں بھی گزارے، سرجری کے دوران ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی دبئی میں موجود رہے۔

سابق صدر کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے والد کی عیادت کرنے خصوصی طیارے سے دبئی گئے تھے، ان کے ساتھ بلاول ہاؤس کے سکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔