لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے اجازت طلب کر کے 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے سے نگران حکومت کی مدت نہیں بڑھائی جاسکتی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 6, 2023
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جاسکتی، 22 اپریل کے بعد موجودہ نگران وزراء کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔