پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فوری استعفیٰ دے، نواز شریف

پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فوری استعفیٰ دے، نواز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران کی حمایت میں چیف جسٹس نے قانون و آئین کی خلاف ورزی کی، مستعفی ہوں، مریم نواز