بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشتگردوں سے نہیں، مریم نواز

بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشتگردوں سے نہیں، مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔